کتنا خوش بخت ہے وہ جس نے مدینہ دیکھا | مدینہ پر اشعار | Madina Sharif poetry in Urdu
Urdu poetry about Madina | madina poetry in urdu | naat sharif lyrics
کتنا خوش بخت ہے وہ جس نے مدینہ دیکھا
اپنی آنکھوں سے حسیں گنبدِ خضراء دیکھا
عمر بھر اُس نے نہ پھر جلوہِ دنیا دیکھا
جس نے اک بار دیارِ شہِ بطحا دیکھا
اپنی سوئی ہوئی تقدیر پہ رونا آیا
قافلہ جب کوئی جاتا ہوا طیبہ دیکھا
رشک آتا ہے بہت اُس کے مقدر پہ مجھے
جس نے اک بار بھی سرکار کا روضہ دیکھا
کتنی پاکیزہ وہ آنکھیں ہیں جنہوں نے صفدر
عائشہؓ بنتِ ابو بکرؓ کا حجرہ دیکھا
کتنا خوش بخت ہے وہ جس نے مدینہ دیکھا
اپنی آنکھوں سے حسیں گنبدِ خضراء دیکھا
محمد مصطفی سے جب تعلق جڑ گیا دل کا | نعت شریف
اگر آپ مزید نعت رسول مقبول اردو شاعری میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click
Urdu poetry about Madina | madina poetry in urdu | naat sharif lyrics | urdu naat sharif