سوچا تھا کٹھن وقت میں غمخوار ملیں گے | مطلبی دوست شاعری | friend poetry

0 57

سوچا تھا کٹھن وقت میں غمخوار ملیں گے
معلوم نہیں تھا کہ اداکار ملیں گے

بدلیں گے نہ ہم جامہ کبھی اپنی طلب کا
سوبار بچھڑ کر تمہیں سوبار ملیں گے

تم ڈھونڈتے رہتے ہو ہمیں عہدِ رواں میں
ہم لوگ تمہیں وقت کے اُس پار ملیں گے

اِتنی سی بھی تعداد کو تم سمجھو غنیمت
ہم جیسے اگر شہر میں دو چار ملیں گے

وہ لوگ،جنہیں اپنی مُحبّت پہ یقیں ہو
پستی میں بچھڑ کر سرِ کہسار ملیں گے

جب شہر سے گاؤں کی طرف جاؤ گے واپس
وہ لوگ نہ وہ کُوچہ و بازار ملیں گے

تسلیم کریں گے نہ کبھی شب کا تسلُّط
بچّوں میں مرے، میرے ہی افکار ملیں گے

سوچا تھا کٹھن وقت میں غمخوار ملیں گے
معلوم نہیں تھا کہ اداکار ملیں گے

شاعری : عادل حسین

کسی نے خار ، کسی نے دیے گلاب مجھے

If you want to read more poetry about friends please check

urdu poetry dosti | friend poetry in urdu | urdu friend poetry | urdu poetry about friends | دوستوں پر اشعار | دوستی پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.