ہر وقت ہو دھیان خدا دیکھ رہا ہے| رب کے خوف پر اشعار | islamic poetry urdu

islamic shayari in urdu | islamic poetry urdu text | Urdu poetry Islamic

0 142

ہر وقت ہو دھیان خدا دیکھ رہا ہے

مومن تِرا ایمان خدا دیکھ رہا ہے

 

اعلانیہ خطا ہو یا پوشیدہ خطا ہو

ہر حال میں نادان خدا دیکھ رہا ہے

 

موقع ہو گناہوں کا میسر بھی تو مت ہو

اس ذات سے انجان خدا دیکھ رہا ہے

 

نام و نمود و شہرت و دکھلاوے کےلیے

کرتا ہے جو احسان خدا دیکھ رہا ہے

 

مظلوم کی فریاد کو اور داد رسی کو

کافی ہے یہ فرمان خدا دیکھ رہا ہے

 

ظالم کے دیے زخم پہ مظلوم کےلیے

ہر درد کا درمان خدا دیکھ رہا ہے

 

ہر وقت ہو دھیان خدا دیکھ رہا ہے

مومن تِرا ایمان خدا دیکھ رہا ہے

شاعری: زرینہ زرین

قران پاک ہمیں روشنی دکھاتا ہے | Beautiful Quran Poetry In Urdu

If you want to read more Islamic Shayari in Urdu please visit

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.