مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی مدارس پر اشعار

مساجد اور مدارس پر اردو میں لکھی گئی اسلامی شاعری |Urdu poetry on mosque

3 475

مدارس شریعت کی پہچان ہیں
مساجد سکونِ دل و جان ہیں

 

درو و سلام اور نماز و اذاں
تلاوت تہجد دعا ہو جہاں
فرشتوں کی محفل سجی ہے وہاں
یہ میرے پیغمبر کے فرمان ہیں

 

رہو نیک اور اجر بھی پاؤ تم
گناہوں سے بھی پاک ہو جاؤ تم
روزانہ مساجد اگر آؤ تم
ہمارے ایماں کی نگہبان ہیں

 

وضو کر کے مسجد میں آتے ہیں جب
تلاوت ہمیں یہ سناتے ہیں سب
فرشتے بھی سب مسکراتے ہیں تب
یہ بچے ہیں اور فخرِ رحمان ہیں

 

یہ معصوم روح پاک جسم اور جاں
انہی سے میرا دین ہے عالی شاں
انہی سے معطر ہے سارا جہاں
یہی اپنی بخشش کا سامان ہیں

 

منور تلاوت سے چہرے ہوئے
کہ باطن و ظاہر سنہرے ہوئے
یہ حافظ ہر اک دل میں ٹھہرے ہوئے
اے صفدر بھلا ان کی کیا شان ہے

 

مدارس شریعت کی پہچان ہیں
مساجد سکونِ دل و جان ہیں

شاعری : سلیم اللہ صفدر

حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ

میرے نبی کی آنکھوں کی راحت نماز ہے | نماز پر اشعار

 

3 تبصرے
  1. علی حسن کہتے ہیں

    بہت خوبصورت شاعری❤️✨

  2. […] مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی … […]

  3. […] مدارس شریعت کی پہچان ہیں مساجد سکونِ دل و جان ہیں | دینی … […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.