میرے نبی کی آنکھوں کی راحت نماز ہے | نماز پر اشعار

Urdu poetry Namaz | ںماز کی اہمیت و فضیلت پر اردو نظم

0 1,200

میرے نبی کی آنکھوں کی راحت نماز ہے
کوثر ہے، دل کا چین ہے جنت نماز ہے

حی علی الصلاۃ کی ندا ہے فضاؤں میں
خالق کی اک پکار ہے، دعوت نماز ہے

پہلا سوال حشر میں ہو گا نماز کا
پہلا حساب، پہلی ہی اجرت نماز ہے

ملتی ہے جس سے روح کو فرحت، نماز ہے
دیتی ہے قبر میں جو سکینت نماز ہے

ہر اک امیر کے لیے بخشش کا اک سامان
ہر اک غریب کے لیے دولت نماز ہے

رب کے حضور جب بھی جھکاؤ گے اپنا سر
دیکھو گے تب ایماں کی حلاوت نماز ہے

کرتے رہو وضو تو یہ جھڑتے رہیں گناہ
پاکیزگیِ جاں کی علامت نماز ہے

رب سے کلام کرنے کی خواہش جو دل میں ہو
انساں کے پاس کیا ہی سہولت نماز ہے

نیکی سے روکتی ہیں بری عادتیں ہمیں
اور جو گناہ سے روکے وہ عادت نماز ہے

منوا لے اپنے رب سے یہ صفدر ہر ایک بات
کتنی ہی لاڈلی یہ عبادت نماز ہے

میرے نبی کی آنکھوں کی راحت نماز ہے
کوثر ہے، دل کا چین ہے جنت نماز ہے

شاعری : سلیم اللہ صفدر

ہم کو نمازی بننا ہے | ننھے بچوں کا عزم

نماز پر اشعار کے علاوہ اگر آپ  مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.