مبارک تم کو شادی ہو، مبارک رنگ سارے ہوں | دوست کی شادی پر اشعار
دوست کے ازدواجی سفر یعنی شادی کے موقع پر لکھا گیا سہرا
مبارک تم کو شادی ہو، مبارک رنگ سارے ہوں
سکوں کی شام اور خوشیوں بھرے سب دن تمہارے ہوں
تیرے آنگن میں پھولوں اور کلیوں کی بہار آئے
فلک کو ناز ہو جن پر میسر سب نظارے ہوں
تیری خاطر محبت کے گلوں کے ہار لائے ہیں
دعا ہے دیکھے ہیں جو خواب پورے سب تمہارے ہوں
عجب اک نور کی بارش زمیں پر آج اتری ہے
ترے چہرے پہ جیسے آج روشن چاند تارے ہوں
کبھی نہ ہاتھ چھوٹے زندگانی کا سفر میں اب
تری راہ پر تیرے ہمراہ دعاؤں کے سہارے ہوں
مبارک تم کو شادی ہو، مبارک رنگ سارے ہوں
سکوں کی شام اور خوشیوں بھرے سب دن تمہارے ہوں