قرآن کو سینوں میں ہم ایسے بسائیں گے
چہروں پہ تلاوت کا اک نور سجائیں گے
تطہیر ہو ہر دل کی قرآں کی تلاوت سے
شاداب رہے ہر روح ایماں کی محبت سے
ہم رب کے حضور اپنے جب سر کو جھکائیں گے
ہر محفل قرآں میں رحمت کے وہ سائے ہوں
اللہ کے فرشتوں نے یوں پر پھیلائے ہوں
جب ذکر و تلاوت ہم ہونٹوں پہ سجائیں گے
نوخیز ہیں ہم غنچے گلدان ِ محمد کے
ہم وارث ِخوشبو ِفرمان ِمحمد کے
ہر دشت کے سینے کو پھولوں سے سجائیں گے
آقا نے کہا ہم کو برتر ہی وہ انساں ہیں
توحید کے داعی ہیں، جو رہبر ایماں ہیں
قرآن کو سیکھیں گے اور سب کو سکھائیں گے
قرآن کو سینوں میں ہم ایسے بسائیں گے
چہروں پہ تلاوت کا اک نور سجائیں گے
شاعری: سلیم اللہ صفدر
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر اشعار سننا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں