زندگی کو مری بندگی مل گئی | نعت شریف
Naat sharif lyrics urdu | naat with urdu lyrics
زندگی کو مری بندگی مل گئی
مدح سرکار سے روشنی مل گئی
پر گھٹن اور اس پر فتن دور میں
راحت قلب اور چاشنی مل گئی
ذکر صلے علٰی میں جو کرتا رہا
نور ایقان کو تازگی مل گئی
ابنِ آدم کو اور ساری مخلوق کو
ان کی بعثت سے ہی زندگی مل گئی
جب کہا زندگی ہے بنام نبی
مختصر زندگی کو خوشی مل گئی
ان کی الفت کی شدت سے محمود کو
ان کی دیدار کی تشنگی مل گئی
زندگی کو مری بندگی مل گئی
مدح سرکار سے روشنی مل گئی
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں