یا خدا انتظام ہو جائے حج پہ حاضر غلام ہو جائے | حج پر کلام | hajj poetry
hajj poetry in urdu text | Hajj poetry in Urdu | Urdu poetry on Hajj | حج وعمرہ پر اشعار
یا خدا انتظام ہو جائے
حج پہ حاضر غلام ہو جائے
بندگی تیری میں میں آ جاؤں
میرے حق میں نظام ہو جائے
تیرا لطف کرم ملے مجھ کو
تیرے بندے کا کام ہو جائے
جو ترے گھر کو جارہے ہیں ان
خوش نصیوں میں نام ہو جائے
صحن کعبہ میں میرے ہاتھوں میں
پھر سے زم زم کا جام ہو جائے
اب کی بار آؤں تیرے گھر میں پھر
مستقل یاں قیام ہو جائے
صحن کعبہ میں مانگ لو اظہر
زندگی کی بھی شام ہو جائے
یا خدا انتظام ہو جائے
حج پہ حاضر غلام ہو جائے
حرم کے مسافر بنے ہو اے حاجی | حج پر اشعار | Hajj Poetry In Urdu Text
اگر آپ مزید حج پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more Hajj poetry in Urdu please visit
hajj poetry in urdu text | Hajj poetry in Urdu | Urdu poetry on Hajj | urdu islamic poetry