وہ سحر مبارک ہے ، جو ہوئی مدینے میں | مدینہ پر خوبصورت اشعار |madina sharif poetry in urdu

madina poetry in urdu | madina poetry | naat poetry in urdu

0 6

وہ سحر مبارک ہے ، جو ہوئی مدینے میں
مستقل ہی رہ جاؤں ، میں یونہی مدینے میں

ہے یہی تمنا بسں ، کہ رہوں مدینہ میں
قبر بھی بنے اب تو ، بس مری مدینے میں

اب کی بار میں واپس ، ہی نہیں پلٹنے کا
ایک بار میں جاؤں ، تو سہی مدینے میں

دل مرا وہیں پر ہے ، جاں مری وہیں پر ہے
ہر گھڑی گزرتی جو ، ہے بھلی مدینے میں

رب کی رحمتوں کا اک ، پیارا پیارا مرکز ہے
ہر گھڑی ہے بابرکت ، جو لگی مدینے میں

زندگی بسر میری ، ہو مدینے میں اظہر
جان بھی روانہ ہو ، بس مری مدینے میں

وہ سحر مبارک ہے ، جو ہوئی مدینے میں
مستقل ہی رہ جاؤں ، میں یونہی مدینے میں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

ہم نے دل جان سے آقا سے محبت کی ہے | اردو نعت شریف

یا رب ہے دعا تجھ سے ، طیبہ کا نگر دے دے | طیبہ پر اردو نعت

If you want to read more naat lyrics in Urdu, please visit

naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | Naat text in Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.