انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے | نعت رسول مقبول | naat poetry in urdu two lines

naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | Naat text in Urdu

0 22

انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے
خود کو دیوانہ محمد کا بنا رکھا ہے

جب بھی لیتا ہوں میں نام آپکا یوں لگتا ہے
جام کوثر ہے جو ہونٹوں سے لگا رکھا ہے

میرے محبوب نے جس خاک پہ رکھے تھے قدم
میں نے اس خاک کو آنکھوں میں سجا رکھا ہے

آپکی یاد ہی جینے کا سہارا ہے ہمیں
ورنہ اس درد بھری دنیا میں کیا رکھا ہے

عین ممکن ہے چلے آئیں مرے خواب میں وہ
بس یہی سوچ کے آنکھوں کو سلا رکھا ہے

گود بوبکر کی ہے اور نبی کا سر ہے
جس طرح رحل پہ قرآن کھلا رکھا ہے

نعت لکھوں یہ مرے بس میں نہیں اے امجد
چند الفاظ کو ترتیب میں لا رکھا ہے

انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے
خود کو دیوانہ محمد کا بنا رکھا ہے

شاعری : محمد امجد اکبر

مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی | نعت رسول مقبول

If you want to read more naat lyrics in Urdu, please visit

naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | Naat text in Urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.