تَصوُّر میں ہمارے چاند تارے دسترس میں ہیں | خیالات پر اردو شاعری

Imagination ghazal in urdu

0 40

 

تَصوُّر میں ہمارے چاند تارے دسترس میں ہیں..!

سمندر دسترس میں ہے کنارے دسترس میں ہیں..!

 

گلِستاں میں خزاں ہے حَبْس بے چاروں طرف لیکن.!

حَسیں موسم تخَیُّل کے سہارے دسترس میں ہیں..!

 

خیالی دل کی دنیا کا سنو ! اک راز یہ بھی ہے.!

عَدوِّ جان بھی سارے کے سارے دسترس میں ہیں..!

 

مجھے انکار کر جو چل دیے تنہا مجھے کرکے.!

جَمائے دھیان بیٹھا ہوں وہ پیارے دسترس میں ہیں..!

 

غَنیمت ہے ہمارے واسطے خوابوں کی دنیا میں.!

قَضا و قدْر کے دانش ستارے دسترس میں ہیں..!

 

تَصوُّر میں ہمارے چاند تارے دسترس میں ہیں..!

سمندر دسترس میں ہے کنارے دسترس میں ہیں..!

 

از: شیخ دانش عاصی اورنگ آبادی

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

تُو یہ مت سوچ کیسا سوچتا ہوں|سوچ پر اشعار

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.