اسلامی شاعریعلی حسن

تمنا ہے سرِ دنیا بس اک یہ کام کر جاؤں |ولولہ انگیز شاعری | motivational urdu poetry

تمنا ہے سرِ دنیا بس اک یہ کام کر جاؤں |ولولہ انگیز شاعری | motivational urdu poetry

تمنا ہے سرِ دنیا بس اک یہ کام کر جاؤں
پیامِ سیدِ ابرار  کو میں عام کر جاؤں

نجاست شرک و بدعت کی جہاں بھر سے میں دھو ڈالوں
کہ میں توحید کے اس نور کا اِتمام کر جاؤں

جہالت کے اندھیروں کو اجالوں شمع دل سے
چراغِ علم سے روشن میں ہر اک گام کر جاؤں

جو ڈالی ہے خرد نے ذہن میں وہ گنجلیں کھولوں
اور ایسے ختم دنیا سے ہر اک ابہام کر جاؤں

ختم نفرت عداوت دور سب ہی رنجشیں کر دوں
کسی صورت بھی دنیا میں محبت عام کر جاؤں

میں جاؤں بحر و بر میں یوں پیام مصطفیٰ  لے کر
اسی رستے پہ بس اپنی میں صبح و شام کر جاؤں

شریروں ظالموں پہ اب کروں یلغار میں ہر دم
سروں پہ انکے شمشیروں کو بے نیام کر جاؤں

ستم سب اہل دنیا کے ” علی ” ہنس ہنس کے سہ لوں گا
وفا کے راستوں پہ زندگی کی شام کر جاؤں

تمنا ہے سرِ دنیا بس اک یہ کام کر جاؤں
پیامِ سیدِ ابرار  کو میں عام کر جاؤں

شاعری : علی حسن

نوجوانو اٹھو نوجوانو اٹھو ملک و ملت کے اے پاسبانو اٹھو

Motivational Urdu poetry | Motivational poetry in Urdu text | Best motivational poetry in Urdu | Motivational poetry in Urdu 2 lines | Motivational poetry in Urdu

Shares:
4 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *