براؤزنگ ٹیگ

نعتیہ کلام

مرے پیارے رسول اللّٰہ پر میں نعت کہتا ہوں | نعت رسول مقبول

مرے پیارے رسول اللّٰہ پر میں نعت کہتا ہوں تخیل کے سمندر میں سدا میں بہتا رہتا ہوں مجھے پروا نہیں کوئی الم کتنا بڑا ہی ہو میں بحر عشق احمد میں الم ہر ایک سہتا ہوں کروں گھر بار اور ماں باپ بھی قربان تجھ پر میں کبھی موقع ملے مجھ کو…

زمانے کو مبارک ہو کہ شاہِ مرسلیں آئے | نعت شریف

زمانے کو مبارک ہو کہ شاہِ مرسلیں آئے دلوں کو مل گٸ راحت شفیع المذنبیں آئے خداۓ لم یزل نے عرش پر جن کو بلایا ہو جہاں میں پھر کبھی ایسے نبی واللہ نہیں آئے زمانہ منتظر تھا جن کے آنے کا وہ آۓ تو منادی ہوگٸ ہرسو حسینوں کے حسیں آئے…

سیاہ زلفیں حسین آنکھیں مرے نبی کا جمال دیکھو | نعت شریف

سیاہ زلفیں حسین آنکھیں مرے نبی کا جمال دیکھو خدا سے ملتے ہیں لامکاں پر جہان والو کمال دیکھو ہے کون جلوہ نما عرب میں کہ سارا عالم ہے جگمگایا زمیں منور، فضا معطر، ہے بت کدوں پر زوال دیکھو جو آسماں پر نظر اٹھا کر نبی نے دیکھا، کیا…

پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال | نعت شریف

پیارے رسول پاک کی ہے ذات بے مثال وہ خود بھی بے مثال، ہر اک بات بے مثال پیارے حضور  پاک کی سیرت کو دیکھ لو دن ان  کے بے مثال ہیں، ہر رات بے مثال ان  کی ہی زندگی ہے نمونہ یہ جان لو آقا نے سب گزارے ہیں اوقات…

جس دل میں عشق و الفتِ آلِ رسول ہے| نعت شریف

جس دل میں عشق و الفتِ آلِ رسول ہے اُس دل پہ رحمتوں کا ہمیشہ نزول ہے دل کی نظر سے آپ کی چوکھٹ جو دِیکھ لے اُس کی نظر میں سارا زمانہ فضول ہے اصحابِ مصطفی سے جو بغض و حسد رکھے جنت میں جائے گا وہ سراسر یہ بھول ہے قرآن کی بقا کا…

زندگی کو مری بندگی مل گئی | نعت شریف

زندگی کو مری بندگی مل گئی مدح سرکار سے روشنی مل گئی پر گھٹن اور اس پر فتن دور میں راحت قلب اور چاشنی مل گئی ذکر صلے علٰی میں جو کرتا رہا نور ایقان کو تازگی مل گئی ابنِ آدم کو اور ساری مخلوق کو ان کی بعثت سے ہی زندگی مل گئی…

سیرت مصطفٰی سے ملی روشنی | نعت شریف

سیرت مصطفٰی سے ملی روشنی ہو گئی خوبصورت مری زندگی عشقِ احمد سے لبریز ہوں اس قدر مجھ کو بہکا سکے گی نہ اب بے خودی آگیا ان کے حلقہ بگوشوں میں جب پھر زمانے کی مجھ کو ملی خسروی ان کی مدحت سے ملتی ہے راحت مجھے ان کی مدحت نگاری…

شہر سرکار میں رہنے کا ٹھکانہ مانگوں | نعت شریف

شہر سرکار میں رہنے کا ٹھکانہ مانگوں یعنی طیبہ میں ہی گزرے وہ زمانہ مانگوں ان  کی الفت میں سدا یونہی میں نعتیں لکھوں دنیا داری کے میں قصے نہ فسانہ مانگوں میں بھی حسان کی سنت پہ عمل پیرا ہوں نعت کہنے کا وہ انداز سہانا مانگوں پیارے…

شہر نبی میں آکر ، حسرت کو بھول جاؤ | نعت شریف

شہر نبی میں آکر ، حسرت کو بھول جاؤ ناداری اپنی کو بھی ، غربت کو بھول جاؤ دنیا کے سب تماشے , عشرت کو بھول جاؤ دنیا میں دل لگی اور ، رغبت کو بھول جاؤ پیارے نبی  کی سنت ، پر ہی عمل کرو تم آسانیاں سبھی ہیں ، عسرت کو بھول جاؤ گر…

میرا دل یاد طیبہ میں تازہ ہوا | نعت شریف

میرا دل یاد طیبہ میں تازہ ہوا اس میں عشق نبی  ہے سمایا ہوا دل میں عشق نبی کی لگی ہے لگن فانی دنیا سے اس کو بچایا ہوا جیسے ہی آقا  تشریف لائے یہاں سارے عالم پہ رحمت کا سایہ ہوا جو حقیقت میں ان  سے وفائیں کرے ان  کا عاشق جہاں پر…