در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں
اپنی بخشش کا ہوں سامان بناتا ہوا میں
دم بہ دم لفظ عطا کرتا ہوا ربِّ کریم
شعر در شعر انہیں نعت بناتا ہوا میں
آپ ہیں مسندِ محمود پہ جلوہ افروز
اور غلاموں میں کھڑا نام لکھاتا ہوا میں
آپ رحمت سے مری…
موج ہوا کا ذائقہ چکھتے ہی بجھ گئے
سہمے چراغ وقت سے پہلے ہی بجھ گئے
کل شب مرا جُھکاؤ چراغوں کی سمت تھا
فورا انہیں جلا لیا جیسے ہی بجھ گئے
اتنے بڑے جہان میں کتنے چراغ تھے
آندھی چلی تو صرف ہمارے ہی بجھ گئے
روشن کئی چراغ تھے شب کے…
مختصر زندگی نیک کردار دے
موت سے پہلے توفیقِ اذکار دے
دل یہ ایسا سلیم الوفا ہو مرا
اپنی سب خواہشیں دین پر وار دے
روز و شب اس زباں پر تیرا ذکر ہو
جس سے راضی ہو تو ایسی گفتار دے
نفس کی چال کو بھانپ لوں اے…
نبی کے شہر کا منظر میں با رہا دیکھوں
ترے کرم سے ہمیشہ مرے خدا دیکھوں
مرے بدن سے مری روح بھی نکل جائے
مدینہ میں جونہی روضہء مصطفی دیکھوں
میں جالیوں پہ برستی ہوئی ان آنکھوں سے
حسین چہرہ وہ آقا کا دل ربا…
خدا کی ہے نعمت بڑی لیلۃ القدر
ہے خوش قسمتی یہ ملی لیلۃ القدر
یہ ہے طاق راتوں میں رب نے چھپائی
کلام خدا میں فضیلت بتائی
نبی نے بھی اس کی ہے رفعت سنائی
نصیبا ہے جس نے بھی یہ رات پائی
کلام خدا کا نزول اس میں لوگو…
اے شہِ انبیا ہو سلام آپ پر
جان و دل سے فدا ہوں تمام آپ پر
آپ کی یاد غالب تخیل پہ ہو
کیسے پھر نہ لکھوں میں کلام آپ پر
یہ جنوں دیکھئے دیکھے بن آپ کو
ہیں فدا آپ کے کل غلام آپ پر
شاعری پر رواں میرا جب ہو قلم
میرا ہر شعر ہو بس مدام…
غار حرا سے اترا لے کر کتاب آیا
نبیوں میں سب سے آخر وہ لاجواب آیا
جس سے جہان بھر کے سب چھٹ گئے اندھیرے
روشن بہت زیادہ وہ آفتاب آیا
کتنے ہی پیارے جس کے اخلاق ہیں حمیدہ
رب کا دلارا پیارا وہ انتخاب آیا
پیاسی زمیں تھی ساری ظلمت بھری…
اے میرے دل تو بتا بھی تجھے ہوا کیا ہے؟
یہ تیرے درد کی آخر بتا دوا کیا ہے؟
لہو کے گھونٹ جو بھرتا ھی جا رہا ہے تو
کسی کے لب سے ابھی کے ابھی سنا کیا ہے؟
یہ شرم سے تیری آنکھیں جھکی جھکی کیوں ہیں؟
اے ہم سفر…
دیدار مصطفی کی گزارش ہے کی ہوئی
پڑھ پڑھ درود رب سے سفارش ہے کی ہوئی
دل بھی تڑپ رہا ہے محمد کی یاد میں
آنکھوں نے آنسوؤں کی یہ بارش ہے کی ہوئی
جو بھی رسول پاک کی سیرت میں ڈھل گیا
اس نے تو زندگی میں آسائش…