سلیم اللہ صفدرمنقبت

شجاعت کا پیکر ہیں میرے علی | حضرت علی کی شان

شجاعت کا پیکر ہیں میرے علی

شجاعت کا پیکر ہیں میرے علی
حسیں ہیں دلاور ہیں میرے علی

 

وہ رحمت عالم کے داماد ہیں
ہر اک قلب مسلم میں آباد ہیں
ابوبکر و عثماں کے عم زاد ہیں
عمر کے برادر ہیں میرے علی

 

وہ جیسے تھے ویسا کوئی نہ بنا
مقابل نہ ان کے کوئی آ سکا
بھلا کس سے ہارے گا شیر خدا
نبی کے کمانڈر ہیں میرے علی

 

فراست بصیرت کی اک داستاں
وہ غیرت حمیت کے ہیں ترجماں
پڑا قوم پر جب کوئی امتحاں
سیاہ شب میں رہبر ہیں میرے علی

 

ہیں فرمان ان کے سبھی دلنشیں
فصاحت بلاغت میں ثانی نہیں
تدبر فقہ آفریں آفریں
علم کا سمندر ہیں میرے علی

 

ہر اک جنگ کی خاطر ہیں تیار وہ
سپاہی بھی ہیں اور ہیں سالار وہ
ہیں باطل پہ دو دھاری تلوار وہ
کہ فاتح خیبر ہیں میرے علی

 

شجاعت کا پیکر ہیں میرے علی
حسیں ہیں دلاور ہیں میرے علی

 

شاعری : سلیم اللہ صفدر

 

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Shares:
6 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *