شہروں میں بالیقین ہے مکہ عروج پر
دنیا جہان سے اسے دیکھا عروج پر

ظاہر میں لگ رہا ہے زمیں پر ہمیں مگر
پیارے خدا کا لوگو ہے کعبہ عروج پر

مکہ حرم میں ہر گھڑی لگتا رہا تھا یہ
سارے جہاں سے اپنا ہے قبلہ عروج پر

پیارے حرم کی رونقیں ویسے بھی خوب ہیں
بارش میں پہنچ جاتا ہے جلوہ عروج پر

پیارے خدا کے پیارے حرم میں یہ دیکھ لو
رحمت برسنے کا ہے نظارہ عروج پر

پیارے حرم میں دل بھی بہت ہی نرم ہوا
بیت خدا کے پاس تھا رونا عروج پر

اظہر قلم سخن کی عطا مل گئی مجھے
رب کے کرم سے ہو گیا لکھنا عروج پر

شہروں میں بالیقین ہے مکہ عروج پر
دنیا جہان سے اسے دیکھا عروج پر

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

جانے حاجی کا حال کیا ہو گا شہر مکہ میں جب کھڑا ہو گا

محبت کی ہے سب سے پہلی نشانی کھجوروں کی بستی | مدینہ پر اشعار

مکہ شاعری | مکہ مدینہ شاعری | makkah naat lyrics | makkah shayari in urdu | makkah poetry

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *