شان آقا ہے بتاتا واقعہ معراج کا | واقعہ معراج پر شاعری
Best Urdu Islamic Poetry On Miraj
شان آقا ہے بتاتا واقعہ معراج کا
عظمت ان کی ہے دکھاتا واقعہ معراج کا
لفظ ” سبحان الذی ” سے ابتدا آیت کی ہے
رفعت آقا سناتا واقعہ معراج کا
مسجد اقصی میں پیارے آقا جی کو ہے امام
سارے نبیوں کا بناتا واقعہ معراج کا
کتنے اعلی کتنے ارفع ہیں ہمارے آقا جی
عظمت آقا جگاتا واقعہ معراج کا
ساری دنیا کو صداقت کا بھی اور بوبکر کا
یہ تعارف ہے کراتا واقعہ معراج کا
رب کی جانب سے نبی جی کو نمازوں کا بڑا
پیارا تحفہ ہے دلاتا واقعہ معراج کا
رب تعالی اور نبی جی پر اے حاشر بالیقیں
یہ یقیں کو ہے بڑھاتا واقعہ معراج کا
شان آقا ہے بتاتا واقعہ معراج کا
عظمت ان کی ہے دکھاتا واقعہ معراج کا
بتاؤں کہ کیا ، محمد ہیں۔۔۔ وہ حبیب خدا ، محمد ہیں | نعت شریف اردو