انقلابی شاعریرفیق راہی مانگرول

سارے صحافی ہو گئے سرکار کی طرف | انقلابی اشعار | inqlabi poetry in urdu text

سارے صحافی ہو گئے سرکار کی طرف کیا خاک دیکھے ادمی اخبار کی طرف یہ ہے کرم خدا کا پہنچا دیا مجھے اس پار کے تھپڑوں نے اس پار کی طرف
سارے صحافی ہو گئے سرکار کی طرف | انقلابی اشعار | inqlabi poetry in urdu text

سارے صحافی ہو گئے سرکار کی طرف
کیا خاک دیکھے ادمی اخبار کی طرف

یہ ہے کرم خدا کا پہنچا دیا مجھے
اس پار کے تھپڑوں نے اس پار کی طرف

لے کر خدا کا نام بڑے اعتماد سے
ہم نے بھی کشتی ڈال دی منجھدار کی طرف

بنیاد کو تو اب کبھی ہم دیکھتے نہیں
سب کی نگاہ رہتی ہے مینار کی طرف

میں سچ کے ساتھ تھا جو اکیلا ہی رہ گیا
سارا شہر کھڑا تھا گنہگار کی طرف

نشتر سا دل میں چبھتا ہے تیرا ہر ایک لفظ
کیسے توجہ دوں تیری گفتار کی طرف

جو تھا غلط کسی نے اسے کچھ نہیں کہا
انگلی اٹھائی سب نے سمجھدار کی طرف

مقروض پٹ گیا بس اتنی سی بات پر
بیٹھا تھا پیٹھ کر کے زمیندار کی طرف

کر اخرت کی فکر رجوع کر خدا کے ساتھ
جاتا ہے اس کو جانے دے سنسار کی طرف

،،راہی،، توقع عدل کی کس سے کرے کہ اب
حاکم کی سب توجہ گنہگار کی طرف

سارے صحافی ہو گئے سرکار کی طرف
کیا خاک دیکھے ادمی اخبار کی طرف

شاعری : رفیق راہی مانگرول

حق جتانے کے لئے کچھ آبلہ پائی تو ہو | انقلابی اشعار و غزل

سچ اگر بولیں تو دھتکار دیے جاتے ہیں | اردو انقلابی شاعری

اگر آپ مزید انقلابی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

inqalabi poetry urdu | urdu inqalabi poetry | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu |Amazing Urdu poetry

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *