سارے منافقوں سے تجھ کو بچائے اللہ | دوست کے لئے دعا | urdu poetry for friend

Urdu poetry 2 lines | Amazing Urdu poetry

0 35

سارے منافقوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

سب تیرے دشمنوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

 

جو تیری کامیابی ، پر جل رہے جہاں میں

ان سارے حاسدوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

 

جانے بغیر جو بھی ، غیبت ہیں کرتے رہتے

ان کی خباثتوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

 

جو تیرے پیٹھ پیچھے ، تیری برائی کرتے

ان سب کی سازشوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

 

جن میں ذرا سا بھی ہو ، پیدا ریا کا شک بھی

ایسی عبادتوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

 

جن میں خدا ، نبی کا ، بالکل بھی ذکر نہ ہو

بے سود محفلوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

 

رب کا بنا سوالی ، بندہ یہ عاصی اظہر

بے کار مجلسوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

 

سارے منافقوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

سب تیرے دشمنوں سے ، تجھ کو بچائے اللہ

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

بڑی خوش قسمتی ہے تم اگر غیبت نہیں کرتے | نیکیوں پر اردو شاعری

If you want to read more Poetry About Friend In Urdu please visit

poetry about friend | friend poetry | urdu poetry for friend | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry text | Urdu poetry best | Urdu poetry 2 lines | 2 lines Urdu poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.