اسلامی شاعریسلیم اللہ صفدر

نہیں رہیں گے یہ عدو ،سدا رہیں گی مسجدیں | مساجد پر اشعار

نہیں رہیں گے یہ عدو ،سدا رہیں گی مسجدیں | مساجد پر اشعار

نہیں رہیں گے یہ عدو ،سدا رہیں گی مسجدیں
خدا کے نام اور کلام سے سجیں گی مسجدیں

جہاں پہ میرے پاک باز بیٹوں کا لہو گرا
اسی ہی خاک پر دوبارہ پھر اٹھیں گی مسجدیں

اذان سے ہر ایک منبر و مینار گونجے گا
کہ رب کی ہے زمین رب کی ہی رہیں گی مسجدیں

بھلا چراغِ آفتاب پھونک سے بجھے گا کیا ؟
مٹانے والے مٹ گئے، نہیں مٹیں گی مسجدیں

گزرنے والے کارواں نگر بسائیں گے یہاں
کہ زم زمِ ایمان و علم جب بنیں گی مسجدیں

افق کے پار جانے والے قافلوں کے واسطے
چراغِ رہگزر لیے سجا کریں گی مسجدیں

ہمارے شہداء کی صفدر یہ لاڈلی ہیں سب
ہمیشہ غازیوں کی منتظر رہیں گی مسجدیں

نہیں رہیں گے یہ عدو ،سدا رہیں گی مسجدیں
خدا کے نام اور کلام سے سجیں گی مسجدیں

شاعری : سلیم اللہ صفدر

حافظ قرآن کے ہیں قرآن کے محافظ

تھام کر اپنے ہاتھوں میں دیں کا علم

اگر آپ حفاظ قران اور علما کرام کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *