رائیگانی کا دکھ سمجھتے ہو ؟ دکھ پر اداس شاعری |sad poetry in urdu text
heart touching sad poetry in urdu 2 lines | heart touching sad poetry in urdu | sad poetry in urdu text | sad poetry in urdu 2 lines
رائیگانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
بے زبانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
ساتھ رہتے ہیں مل نہیں سکتے
آگ پانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
گھر کی بے سائگی سے واقف ہو؟
کیا جوانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
تم نے کھویا ہے کیا کوئی محبوب؟
بدگمانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
گھر میں کچھ بھی نہیں سوائے بھوک
میزبانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
جس کے پہلو میں کٹ گئے پیاسے
ایسے پانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
ہاتھ پہنچے نہ جب سہارے تک
ناتوانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
وہ مرا ہو نہیں سکا تحسین
زندگانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
رائیگانی کا دکھ سمجھتے ہو ؟
بے زبانی کا دکھ سمجھتے ہو؟
شاعری: یونس تحسین
اگر آپ مزید ادس اردو شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more sad poetry in Urdu please check