رب کی جانب سے یہ نعمت ہے ربیع الاول
جس کو آقا سے ہے نسبت ہے ربیع الاول
اس مہینے ہی نبی پاک تھے لائے تشریف
جس میں آقا ہوئے رخصت ہے ربیع الاول
اس میں فرقوں میں بٹو نہ ہی لڑائی ہو کوئی
ہم کو سمجھاتا محبت ہے ربیع الاول
تم بھی میلاد کے مقصد کو سناؤ ہر جا
دیتا پیغام عزیمت ہے ربیع الاول
تم کرو وہ جو صحابہ نے کیا تھا اس میں
نہ کرو تم کوئی بدعت ، ہے ربیع الاول
جو بھی آقا کی محبت کو بھلائے بیٹھے
ان سبھی کو بھی نصیحت ہے ربیع الاول
اس میں نعتیں بھی لکھو اور سناو اظہر
کیسی پیاری ملی ساعت ہے ربیع الاول
رب کی جانب سے یہ نعمت ہے ربیع الاول
جس کو آقا سے ہے نسبت ہے ربیع الاول
شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد
ہر اک افق پر ضیائے رحمت کے رنگ چھائے، نبی جب آئے | نعت شریف
بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء | نعت شریف
If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click
Naat poetry in urdu two lines | best naat poetry in urdu |Urdu Islamic poetry