رات خوابوں میں فلسطین میں پھرتا ہی رہا | فلسطین پر خوبصورت اردو شاعری
Urdu poetry about Palestine
رات خوابوں میں فلسطین میں پھرتا ہی رہا
مجھ کو پیارا سا نگر خواب میں دکھتا ہی رہا
سرزمیں کتنی ہی پیاری ہے وہ پیارے ہیں لوگ
میں فلسطین کے لوگوں سے بھی ملتا ہی رہا
میں نے خوابوں میں نمازیں بھی پڑھیں غزہ میں
سجدہ ء شکر فلسطین میں کرتا ہی رہا
میں فلسطینی باشندوں سے ہوں الفت رکھتا
خواب میں ان سے ملا اور میں روتا ہی رہا
ان کو خوش دیکھ کے خوابوں میں خوشی سے رویا
مرا آنسو بھی مری آنکھ سے گرتا ہی رہا
پیارے آقا بھی تو آئے تھے فلسطیں یارو
یاد مکہ میں مدینہ میں مچلتا ہی رہا
جونہی میں نیند سے اٹھا تو خوشی تھی اظہر
خواب جتنا بھی مجھے یاد تھا لکھتا ہی رہا
رات خوابوں میں فلسطین میں پھرتا ہی رہا
مجھ کو پیارا سا نگر خواب میں دکھتا ہی رہا
تو رہا قبلہ ہمارا تری عظمت ہے بہت | مسجد اقصی پر اشعار
سر زمیںِ اَمَاْ ہو کے غمگین ہوں میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں