نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کرو نیک بننے کی کوشش ہمیشہ کرو|نیکی پر اشعار

best urdu islamic poetry

0 19

نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کرو
نیک بننے کی کوشش ہمیشہ کرو

نیک کو نیکیوں کی طلب روز و شب
نیک لوگوں کی عادات دیکھا کرو

نیک بختی ہے تقوی کی پہچان بھی
نیک ہونے کا لوگوں کو بولا کرو

نیک وہ ہے جو پرہیزگاری میں ہو
نیک بننا دعاؤں میں مانگا کرو

نیک کاموں کی برکات ہوں گی عیاں
نیک کاموں میں اخلاص پیدا کرو

نیک رستے پہ آقا کے ساتھی چلے
نیک رستے کی ہر دم تمنا کرو

نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھا کرو
نیک بننے کی کوشش ہمیشہ کرو

شاعری: ہدہد الہ آبادی

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

اسلام کے ٹھیکیدار نہیں اسلام کے پہرے دار ہیں ہم | اسلامی شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.