نظر میں طیبہ کا پیارا نگر سجاتے ہیں | مدینہ پر اشعار | poetry about madina in urdu

madina poetry | madina shayari urdu | madina poetry urdu text

0 24

نظر میں طیبہ کا پیارا نگر سجاتے ہیں
عطا خدا نے کیا تھا ، سفر سجاتے ہیں

وہ پیارا گنبد خضری نگاہوں میں ہے بسا
ہم اس کی یاد سے جان و جگر سجاتے ہیں

نبی  کے روضے کی جالی کے سامنے ہے جو
تصورات میں پیاری ڈگر سجاتے ہیں

نظر میں رہتے ہیں ہر دم مدینہ کے جلوے
انہی نظاروں سے اپنی نظر سجاتے ہیں

ملا سخن بھی قلم بھی خدا کی جانب سے
ہم ان  کے ذکر سے شام و سحر سجاتے ہیں

کوئی ہمارا سلام ان  کو عرض جب ہے کرے
نگاہ میں وہ خوشی کی خبر سجاتے ہیں

قلم سخن کی عطا رب نے ہم کو دی اظہر
نبی  کی نعت سے پیارا ہنر سجاتے ہیں

نظر میں طیبہ کا پیارا نگر سجاتے ہیں
عطا خدا نے کیا تھا ، سفر سجاتے ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مدینہ پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more Madina Poetry Urdu please visit

Urdu poetry 2 lines| Urdu poetry madina | urdu poetry on madina | madina poetry in urdu text | Urdu poetry Islamic | Madina pak poetry | madina shayari urdu | madina poetry in urdu | madina poetry urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.