نبیؐءِ پاک کی چاہت اطاعت کے بِنا کیا ہے ؟ نعت شریف
نعت رسول مقبول | Naat Sharif lyrics Urdu
نبیؐءِ پاک کی چاہت اطاعت کے بِنا کیا ہے ؟
عقیدت دعوتِ ختمِ نبوت کے بنا کیا ہے ؟
کئی نادان اپنی بیٹیاں دفنایا کرتے تھے
کہ اس رحمت کو وہ منحوس ہی بتلایا کرتے تھے
وہ تھے نادان ، کہ بیٹی تو رحمت کے بنا کیا ہے ؟
نبیؐ آئے تو روشن ہوگئے کون و مکاں لوگو
خوشی سے جھوم اٹھے سب ، زمین و آسماں لوگو
جہاں میں پیارے آقا کی محبت کے بنا کیا ہے ؟
ہمیں بتلایا آقا نے خدا کے در پہ آ جاؤ
خدائے پاک کے احکام کو تم بھی بجا لاؤ
مسلمانو! سکونِ دل عبادت کے بنا کیا ہے ؟
امامُ الْانبیاء نے رستہ توحید دکھلایا
خُدا کی کبریائی کا ہمیشہ ہم کو بتلایا
کہ دنیا رب کی حکمت اور قدرت کے بنا کیا ہے ؟
محمد مصطفیکا مدح خواں خود ربِّ سبحاں ہے
خُدا کا لاڈلا ہے وہ ، رسولوں کا بھی سلطاں ہے
یہ طرزِ زندگی آقاؐ کی سیرت کے بنا کیا ہے ؟
کروں اذلان آقاؐ کی رسالت پر میں جاں قرباں
غمِ امت کا سوچا ہے نبیؐ نے ہرگھڑی ہر آں
شاہ بطحا سے نسبت فکرِ اُمت کے بنا کیا ہے ؟
نبیؐءِ پاک کی چاہت اطاعت کے بِنا کیا ہے ؟
عقیدت دعوتِ ختمِ نبوت کے بنا کیا ہے ؟
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں