ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

نہ آیا ہے نہ آئے گا امام الانبیاء جیسا | نعت رسول مقبول

نہ آیا ہے نہ آئے گا امام الانبیاء جیسا | نعت رسول مقبول

نہ آیا ہے نہ آئے گا امام الانبیاء جیسا
بنایا ہی نہیں رب نے جہاں میں مصطفی جیسا

نہ ملتی ہیں کہیں والیل جیسی زلفیں دنیا میں
نہ پایا ہے کوئی چہرہ جہاں نے والضحی جیسا

محمد ہیں وہی احمد وہی حامد وہی محمود
بھلا کوئی کہاں دیکھے حبیب کبریا جیسا

نجی اللہ صفی اللہ کلیم اللہ حبیب اللہ
نہیں واللہ دنیا میں کوئی خیر الورٰی جیسا

شب معراج میں جس نے نبیوں کی امامت کی
نہ دیکھا ہے کسی نے بھی دلارے مقتدا جیسا

وہی خاتم وہی کامل وہی صادق امیں لوگو
قیامت تک نہیں آنا کوئی اس رہنما جیسا

نبی کی نعت کہنا کام اعلی ہے سنو اظہر
جہاں میں اور نہیں کوئی محمد کی ثنا جیسا

نہ آیا ہے نہ آئے گا امام الانبیاء جیسا
بنایا ہی نہیں رب نے جہاں میں مصطفی جیسا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

نبی آخر، عظیم و برتر رفیقِ انور، جلیل رہبر | نعت رسول مقبول

وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم سرورِ دو جہاں محترم محترم…..!

رحمت ِ دو جہاں تاجدارِ حرم خاتم الانبیا میرے شاہِ امم | نعت شریف

یہ نعت رسول مقبول امام الانبیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں لکھی گئی

naat sharif in urdu | naat lyrics in urdu | Urdu naat

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *