مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی | نعت رسول مقبول |Poetry for naat in Urdu

Naat text in Urdu | most beautiful naat in urdu lyrics | Naat Poetry In Urdu Two Lines

0 19

مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی
ہر نگر روشنی ہر گلی روشنی

یوں تو لائے تھے سارے نبی روشنی
آپ لائے مگر آخری روشنی

انکے چہرے کے انوار سے لی گئی
چاند کی چاندنی شمس کی روشنی

آفتاب رسالت ہوا جب طلوع
دل کی دنیا میں بھی ہو گئ روشنی

ایک پل کے لیے بھی نہیں چاہیے
ان نئے راستوں کی نئی روشنی

نعت کا ہے صلہ ہوگئ قبرمیں
روشنی روشنی روشنی روشنی

امجد اس شخص کو اور کیا چاہیے
مل گئ ہے جسے احمدی روشنی

مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی
ہر نگر روشنی ہر گلی روشنی

شاعری : محمد امجد اکبر

کرنی ہے گر تجھے تو پیمبر کی بات کر | اردو نعت رسول مقبول

Naat text in Urdu | most beautiful naat in urdu lyrics | Naat Poetry In Urdu Two Lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.