اردو شاعریالیاس ناز

مہذب بات کرتے ہیں تو شیرینی ٹپکتی ہے | خوبصورت اشعار | good poetry in urdu

مہذب بات کرتے ہیں تو شیرینی ٹپکتی ہے ثمر جس میں لگا ہوتا ہے وہ ڈالی لچکتی ہے اجالے میں جو جیسا ہے نظر آتا ہے ویسا ہی تمہاری شخصیت لیکن اندھیرے میں چمکتی ہے
مہذب بات کرتے ہیں تو شیرینی ٹپکتی ہے | خوبصورت اشعار | good poetry in urdu

مہذب بات کرتے ہیں تو شیرینی ٹپکتی ہے
ثمر جس میں لگا ہوتا ہے وہ ڈالی لچکتی ہے

اجالے میں جو جیسا ہے نظر آتا ہے ویسا ہی
تمہاری شخصیت لیکن اندھیرے میں چمکتی ہے

امیروں کی نگاہوں میں کوئی قیمت نہیں ہوتی
غریبی اس لئے تو آج بھی در در بھٹکتی ہے

کسی کے واسطے ہے رزق کی ہر دم فراوانی
کوئی مجبور عورت ایک لقمے کو بھی تکتی ہے

قیامت برپا ہوتی ہے نگاہیں خیرہ ہوتی ہیں
کسی بھی مہہ جبیں کے رخ سے جب چلمن سرکتی ہے

کوئی انکار کر دیتا ہے جب رشتہ نبھانے سے
جواں بیٹی بھی بوڑھے باپ کو اس دم کھٹکتی ہے

ہمیشہ دینداری چاہتی ہے عزت و عظمت
تو دنیاداری شہرت اور دولت کو لپکتی ہے

جیا خوددار ، سر اپنا اٹھا کر،ناز، دنیا میں
مگر مطلب پرستی پاؤں میں سرکو پٹکتی ہے

مہذب بات کرتے ہیں تو شیرینی ٹپکتی ہے
ثمر جس میں لگا ہوتا ہے وہ ڈالی لچکتی ہے

شاعری : الیاس ناز

سنجیدگی بھی لازمی ہے دل لگی کے بعد| خوبصورت اردو غزل

amazing poetry in urdu | urdu amazing poetry | Beautiful Urdu poetry| best urdu poetry text | urdu poetry beautiful

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *