محبتوں کا حسیں زمانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا |اردو انقلابی شاعری
urdu poetry
محبتوں کا حسیں زمانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
وفا کا پرچم لئے دیوانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
سمیٹ کر اپنے سارے جذبوں کو چپ ہوں لیکن مجھے یقیں ہے
کتاب جگ میں میرا فسانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
گھٹن زدہ اس معاشرے سے کوئی نکل کر زباں پہ اپنے
سجاکے اشعار عارفانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
ستمگروں سے ستم زدوں کو نجات دینے کی آرزو میں
کوئی مسلمان غائبانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
تمہاری ان سختیوں کی رد میں تمہارے آگے کوئی مجاااہد
عدوئے اسلام کو بتانا ضرور آئے گا دیکھ لینا
جفاکے اس دورمیں بھی ہدہد زباں پہ حق کی صدا کو لیکر
کوئی ادائے قلندرانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
محبتوں کا حسیں زمانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
وفا کا پرچم لئے دیوانہ ضرور آئے گا دیکھ لینا
شاعری: ہدہد الہ آبادی
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
میرے دل کی طلب رب کا ہوجاؤں میں|رب کی محبت میں اشعار