محبت کر ہی بیٹھے ہو تو اب مضبوط بھی رہنا۔۔۔! محبت شاعری

Urdu poetry love| Urdu shayari about love

6 199

محبت کر ہی بیٹھے ہو تو اب مضبوط بھی رہنا۔۔۔!

محبت ہو گئی تم کو چلو پھر ایسا کرنا تم۔۔!!
کبھی فرصت کے لمحے یہ رب سے تم دعا کرنا
کہ تم جس شخص کو چاہو
خدا وہ شخص دے ڈالے
اسی کا ساتھ مل جائے
خوشی کے دن میسر ہوں
سکوں کی رات مل جائے

کبھی دوری نا آ جائے
یا مجبوری نہ آ جائے۔۔!!
محبت کر ہی بیٹھے ہو تو اب مضبوط بھی رہنا
اکیلے شب بتانے کا کہیں سے حوصلہ لانا
کبھی بھی نیند اڑنے کا کوئی شکوہ نہیں لانا
محبت کرنا مشکل نئیں۔۔
اِسے سہنا ہی مشکل ہے۔۔!!
محبت میں کسی کے بن۔۔!!
جیئے جانا ہی مشکل ہے۔۔

محبت خوش بھی کرتی ہے
محبت دکھ بھی دیتی ہے
کبھی یہ وصل کے لمحے بھی اپنے ساتھ لاتی ہے
کبھی یہ زندہ رہنے کے حسیں گر بھی سکھاتی ہے
کبھی یہ آنکھ میں کاجل کی طرح پھیل جاتی یے
کبھی یہ گیسوئے یارم کی طرح لہلہاتی ہے
محبت میں سکوں بھی ہے۔۔۔
اذیت ہے جنوں بھی ہے
محبت ان گنت جذبوں کی اک سچی کہانی ہے۔۔۔
محبت ہی لڑکپن ہے، محبت ہی جوانی ہے۔۔
محبت موت سے پہلے بھی اکثر مار دیتی ہے۔۔۔
محبت جیت دیتی ہے کبھی یہ ہار دیتی ہے۔۔!!!

محبت کرنے والا ہر بشر میری محبت ہے
محبت جس نگر میں  وہ نگر میری محبت ہے
محبت رب سے ملوانے میں اپنا کام کرتی ہے
محبت اپنے ہاتھوں سارے سکھ نیلام کرتی ہے
محبت چار دن کی زندگی میں رنگ بھرتی ہے
کوئی جو کر نہیں سکتا محبت وہ بھی کرتی ہے

محبت سوچ کر یا دیکھ کر ہرگز نہیں ہوتی 

محبت سوچنے کے مرض پہ فائز نہیں ہوتی
محبت کیسے ہوتی ہے کوئی بتلا نہیں سکتا
محبت کی حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا
محبت کر ہی بیٹھے ہو تو پھر اتنا بھرم رکھنا
محبت میں ہمیشہ اپنے سر کو زیرِ خم رکھنا

محبت جیتنے کے واسطے بالکل نہیں کرتے۔۔!!!
محبت میں کوئی لالچ یا خود غرضی نہیں چلتی۔۔!!
محبت میں کسی بھی موڑ پر مرضی نہیں چلتی
محبت صبر مانگے تو کبھی آنسو نہیں لانا
محبت جنگ مانگے تو کبھی گھبرا نہیں جانا
محبت کو محبت سے ادا کرنا محبت ہے۔۔!!
محبت میں بنا لالچ وفا کرنا محبت ہے۔۔!!
محبت تو خدا کی دوسری پہچان ہوتی ہے۔۔!!!
محبت زندگی کا اک حسیں عنوان ہوتی ہے۔۔!!

محبت کو بنا دیکھے کیئے جانا محبت ہے۔۔!!
محبت میں خموشی سے جیئے جانا محبت ہے۔۔!!!
محبت شورو غل سے پاک با پردہ عبادت ہے۔۔!!!
محبت جیسی دنیا میں نہیں کوئی سعادت ہے۔۔!!
محبت تو خدا کی اک عظیم الشان سنت ہے۔۔۔!!
محبت ہے اگر تم کو تو یہ پھر اُس کی رحمت ہے۔۔!!!
محبت ایسی دولت ہے جو ہر اک کو نہیں ملتی۔۔!!!
محبت چھین لی جائے تو پھر واپس نہیں ملتی۔۔!!

شاعری: عرفان منظور بھٹہ

محبت دل کا رشتہ ہے ۔۔۔یہ دل کے سردخانوں میں حیات نو یوں بھرتا ہے

6 تبصرے
  1. […] محبت کر ہی بیٹھے ہو تو اب مضبوط بھی رہنا۔۔۔! محبت شاعری […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.