محبتوں کا قرینہ بنا کے رکھا ہے … درود زینہ بہ زینہ بنا کے رکھا ہے| اردو شاعری
بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نوجوان شاعر بلال آدر کے قلم سے
محبتوں کا قرینہ بنا کے رکھا ہے
درود زینہ بہ زینہ بنا کے رکھا ہے
فقیرِ شہرِ مدینہ نہیں مگر میں نے
دلِ زیاں کو مدینہ بنا کے رکھا ہے
شعورِ الفتِ احمد نے اہلِ الفت کو
یہاں مثالِ نگینہ بنا کے رکھا ہے
اب انتظار ہے انکا بلائیں جب چاہیں
مسافروں نے سفینہ بنا کے رکھا ہے
یہ ان کا سوزِ محبت ہے میرے پاس آدر
کہ جس نے دل کو خزینہ بنا کے رکھا ہے
محبتوں کا قرینہ بنا کے رکھا ہے
درود زینہ بہ زینہ بنا کے رکھا ہے
اللہ اس کے رسول اور رسول اللہ کے اصحاب سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ ہر لمحہ اپنی زبان ان مبارک ہستوں کے ذکر سے تر رکھے۔ تاکہ اسے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔
انہی مبارک ہستیوں کے ذکر کے لیے اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں