مومنوں کو ہو مبارک ماہ رمضاں آگیا | رمضان شاعری | ramdan poetry in urdu

رمضان امبارک کے حوالے سے سید محمود شاہ صاحب کی تین اردو کلام ایک ساتھ

0 100

مومنوں کو ہو مبارک ماہ رمضاں آگیا
بخششوں کا فیض جاری ماہ فیضاں آگیا

رحمتوں کی برکتوں کی ہر گھڑی برسات ہے
دیکھو دیکھو پھر سے ہم پہ ماہ تاباں آگیا

ایک پل غافل نہ رہنا تر زباں ہو ذکر سے
دل جمی سے پڑھنا قرآں ماہ قرآں آگیا

اپنی بخشش تم کرانا ایک موقع پھر ملا
ہر گناہ سے توبہ کر لو ماہ غفراں آگیا

آخری عشرے میں ہے اک شب ہزاروں ماہ کی
ڈھونڈنا تم اس میں وہ شب ماہ ذیشاں آگیا

محترم محمود اس کے تم بنو دل جان سے
لوٹ لو سب نیکیاں تم ماہ مہماں آگیا

مومنوں کو ہو مبارک ماہ رمضاں آگیا
بخششوں کا فیض جاری ماہ فیضاں آگیا

شاعری:۔ سید محمود شاہ

 

سب مہینوں میں ہے بہتر وہ مہینہ آگیا
مرتبوں والا منور وہ مہینہ آگیا

قدر کر لو تم خدارا اس مہینے کا سبھی
بخششوں کا جو ہے مظہر وہ مہینہ آگیا

نیکیاں کرنا سہل ہے اس مقدس ماہ میں
اپنی جھولی سر تلک بھر وہ مہینہ آگیا

کر لو توبہ ہر گناہ سے چھوڑ دو تم سب گناہ
اب خدا سے ہر گھڑی ڈر وہ مہینہ آگیا

یاالہی یہ مقدس ماہ تو محمود کو
شہر آقا میں عطا کر وہ مہینہ آگیا

شاعری:۔ سید محمود شاہ

 

اب سے رب کو راضی رکھنا ماہ رمضاں آگیا ہے
اس میں قرآں خوب پڑھنا ماہ رمضاں آگیا ہے

ہے عبادت کا مہینہ تم عبادت خوب کرنا
ہر عمل میں آگے بڑنا ماہ رمضاں آگیا ہے

تم تہجّد میں خدا سے مغفرت اپنی کرانا
بیٹھ کر خلوت میں رونا ماہ رمضاں آگیا ہے

کھانے پینے کا نہیں بس کل بدن کا روزہ رکھنا
معصیت سے بھی ہے بچنا ماہ رمضاں آگیا ہے

جو خطائیں ہوگئ ہیں پیش رب نادم رہو تم
ہر گناہ سے توبہ کرنا ماہ رمضاں آگیا ہے

مل گیا محمود کو پھر مغفرت کا تازیانہ
مغفرت کا ہے بہانہ ماہ رمضاں آگیا ہے

شاعری:۔ سید محمود شاہ

If you want to read more ramdan poetry in urdu please click

urdu poetry about islam| urdu poetry text| urdu poetry islamic| urdu poetry best | urdu poetry islamic

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.