میرے یوسف کی کہانی ان نوجوانوں کے لئے….. جو فتنوں کے اس دور میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے صبر و استقامت کے ساتھ اپنے رب کے دین پر عمل کرنے اور اپنے دامن کو خلوت و جلوت کے تمام گناہوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں…. نوید ہے کہ صبر، استقامت، حوصلہ، تقوی اور پاکیزگی کا پھل دنیا و آخرت دونوں میں مل کر ہی رہتا ہے
صبر کی تھی اک نشانی
میرے یوسف کی کہانی
ُپُر مشقت راہ پہ پائی
باسعادت زندگانی….!
اک حسیں چہرے پہ چھائی
درد و وحشت کی سیاہی
اپنے والد سے جدائی
بھائیوں کی وہ بے وفائی
بولیوں کی ذد میں ٹھہری
شاہ کنعاں کی کمائی
پھر بھی قدموں میں کبھی بھی
اک ذرا لغزش نہ آئی
مرد و زن کی جب ہو خلوت
اور گناہ کی بھی ہو دعوت
اہل ایماں کے لیے ہے
ہر گھڑی بھی اک قیامت
ہاں مگر یوسف کو رب نے
کس طرح دی استقامت
ہر ہوس کا جال ٹوٹا
مکڑی کے جالے کی صورت
رب کی تھی اک آزمائش
قید میں یوسف کو ڈالا
دی رہائی بھی اسی نے
قید جو تھا کرنے والا
پایا ثمر استقامت
حکم ربی تھا نرالا
بوجھ پھر پورے مصر کا
میرے یوسف نے سنبھالا
دربدر ٹھوکر جو کھائی
تب ملا اس کو ٹھکانا
بے اماں یوسف نے پایا
دین و دنیا کا خزانہ
اس کی آمد کی مہک کو
باپ نے میلوں سے جانا
روشنی آنکھوں کی لوٹی
عکس اک لے کر سہانا
مل گئے یوسف کو اس کے
خواب کے سب چاند تارے
کنوئیں میں جو پھینکتے تھے
اب تھے سجدہ ریز سارے
گھر کا آنگن مسکرایا
گل کھلے جب پیارے پیارے
استقامت کا ثمر تھے
ہر طرف خوشیوں کے دھارے
Wow, fantastic weblog layout! How lengthy have you been running a blog for?
you make blogging look easy. The entire look of your site is great, let alone the content!
You can see similar: ecommerce and here sklep internetowy
I know this web page provides quality dependent articles or reviews and extra data, is there any other
web page which provides such information in quality?
I saw similar here: sklep internetowy and also here: najlepszy sklep