اردو شاعرینعمان شفیق

لگتا ہے کہ تم مجھ سے محبت نہیں کرتے | محبت پر اشعار | best urdu poetry love

لگتا ہے کہ تم مجھ سے محبت نہیں کرتے ورنہ تو مجھے ایسی نصیحت نہیں کرتے میں خود ہی نظر آنا نہیں چاہتا تم کو تم کون ہو، جو میری زیارت نہیں کرتے!
لگتا ہے کہ تم مجھ سے محبت نہیں کرتے | محبت پر اشعار | best urdu poetry love

لگتا ہے کہ تم مجھ سے محبت نہیں کرتے
ورنہ تو مجھے ایسی نصیحت نہیں کرتے

میں خود ہی نظر آنا نہیں چاہتا تم کو
تم کون ہو، جو میری زیارت نہیں کرتے!

سوتے میں سوا نیزے پہ آجاۓ گا اک دن
یہ سوچ کے سورج کی حمایت نہیں کرتے

رہنے دیں حضور آپ سے یہ سُر نہ لگے گا
وہ کیا ہے کہ آپ اتنی ریاضت نہیں کرتے

اس کو بھی محبت کی ضرورت نہیں ہوتی
ہم بھی یہی کہتے ہیں ،محبت نہیں کرتے

شاید کہ درخت اگلے برس پھل نہ اٹھائیں
گاؤں سے بزرگ اس لئے ہجرت نہیں کرتے

لگتا ہے کہ تم مجھ سے محبت نہیں کرتے
ورنہ تو مجھے ایسی نصیحت نہیں کرتے

شاعری: نعمان شفیق

If you want to read more Urdu poetry love please clicck 

ہم کو چاہت تھی کسی اور کی، آیا کوئی ہے | اردو شاعری محبت | Urdu Poetry Love

Urdu Poetry Sad |Urdu 2 Line Poetry |Urdu Love Poetry | urdu poetry love sad | urdu sad poetry 2 lines | sad poetry urdu | sad poetry in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *