کس بشر پہ مخفی ہے برتری مدینے کی | مدینہ پر اشعار |madina poetry in urdu
madina poetry in urdu | Naat text in Urdu | most beautiful naat in urdu lyrics
کس بشر پہ مخفی ہے برتری مدینے کی
سارے جگ میں پھیلی ہے روشنی مدینے کی
سوچ کیا رہے ہو تم کس لیے رکے ہو تم
خلد کو نکلتی ہے ہر گلی مدینے کی
دوجہاں سنوار ے ہے دو جہاں نکھار ے ہے
رہبری مدینے کی پیروی مدینے کی
خوب مسکراتی تھی میرا دل لبھاتی تھی
مجھ کو یاد آتی ہے چاندنی مدینے کی
جسطرف بھی دیکھا ہے خلد ہی کو پایا ہے
مجھ کو کھینچ لائی ہے دلکشی مدینے کی
رب کا فضل شامل ہو اور ہم کو حاصل ہو
زندگی مدینے کی موت بھی مدینے کی
رات دن تڑپتا ہوں یہ دعا ہی کر تا ہوں
ہو مجھے نصیب امجد حاضر ی مدینے کی
کس بشر پہ مخفی ہے برتری مدینے کی
سارے جگ میں پھیلی ہے روشنی مدینے کی
شاعری : محمد امجد اکبر
ہر اک افق پر ضیائے رحمت کے رنگ چھائے، نبی جب آئے | نعت شریف
Poetry for naat in Urdu | Naat text in Urdu | Most beautiful naat in Urdu lyrics | Madina poetry in urdu