کیا خوب ہی روشن تھا مکہ کی فتح کا دن | فتح مکہ پر اشعار | اسلامی شاعری
Conquest of makkah poetry in urdu | islamic poetry urdu text
کیا خوب ہی روشن تھا مکہ کی فتح کا دن
ایماں کی بقا کا دن، ہر بت کی فنا کا دن
ہجرت کی شبِ وحشت، تاریکی و تنہائی
فتح کی صبحِ روشن میں کیسے بدل پائی؟
اللہ کی نصرت ہی ہر آن نظر آئی
اک رب کے غلاموں پر اک رب کی عطا کا دن
اک عام معافی کا دن میرا نبی لایا
لیکن کوئی سرکش اور کذاب نہ بچ پایا
جو سر کو جھکا پایا ، گردن وہ بچا لایا
اک رحم کے ساتھ آیا ظالم کی سزا کا دن
گھر چھوڑ دیا لیکن اسلام نہیں چھوڑا
ہر عہد کیا جو بھی وہ عہد نہیں توڑا
بھٹکا ہوا ہر انساں پھر سوئےِ حرام موڑا
رب نے دیا بالآخر دنیا میں جزا کا دن
اک فرض نبوت کا آقا نے نبھایا تھا
اس خطبہِ حج پہ سبھی امت کو بتایا تھا
"پہنچا دیا وہ سب کچھ جو لے کے میں آیا تھا ”
اس دین کی تکمیل اور اک عہدِ وفا کا دن
کیا خوب ہی روشن تھا مکہ کی فتح کا دن
ایماں کی بقا کا دن، ہر بت کی فنا کا دن
شاعری :سلیم اللہ صفدر
اگر آپ مزید اردو اسلامی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
دکھی ہے پاک نبیوں کی سرزمیں لوگو | مسجد اقصی پر اشعار
Islamic poetry urdu text | urdu poetry Islamic | urdu poetry islamic | urdu poetry islamic | Urdu poetry about Islam