خدا ناراض ہے ہم سے نبی ناراض ہے ہم سے | Sad poetry for urdu

sad poetry urdu 2 line | Sad sad poetry

1 28

خدا ناراض ہے ہم سے نبی ناراض ہے ہم سے
اندھیرے میں پڑے ہیں روشنی ناراض ہے ہم سے

موبائل ہاتھ میں لے کر پریشاں حال پھرتے ہیں
تلاوت چھٹ گئی ہے بندگی ناراض ہے ہم سے

جہاں دل کو لگانا تھا وہاں تو دل نہیں لگتا
کیا جس نے عطا دل ہے وہی ناراض ہے ہم سے

نہ جنت کی تمنا ہے نہ کچھ خوفِ جہنم ہے
پریشاں حال ہیں آسودگی ناراض ہے ہم سے

موبائل بد نگاہی غیر محرم عشقیہ باتیں
غلامِ نفس ہیں پاکیزگی ناراض ہے ہم سے

وفا والے نبی سے بے وفائی کے ہوئے مجرم
مریضِ غیر محرم ہیں خوشی ناراض ہے ہم سے

خدا ناراض ہے ہم سے نبی ناراض ہے ہم سے
اندھیرے میں پڑے ہیں روشنی ناراض ہے ہم سے

شاعری: ہدہد الہ آبادی

مرنے والوں پہ مرنے کا کیا فائدہ رب کو ناراض کرنے کا کیا فائدہ |اردو اسلامی شاعری

1 تبصرہ
  1. […] خدا ناراض ہے ہم سے نبی ناراض ہے ہم سے  […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.