جس دل میں عشق و الفتِ آلِ رسول ہے| نعت شریف
جس دل میں عشق و الفتِ آلِ رسول ہے
اُس دل پہ رحمتوں کا ہمیشہ نزول ہے
دل کی نظر سے آپ کی چوکھٹ جو دِیکھ لے
اُس کی نظر میں سارا زمانہ فضول ہے
اصحابِ مصطفی سے جو بغض و حسد رکھے
جنت میں جائے گا وہ سراسر یہ بھول ہے
قرآن کی بقا کا محافظ خدا ہے خود
قرآن کا عدو تو ازل سے ملول ہے
جس دل میں مصطفی کی وفا کا دیا جلے
اُس دل سے دور ظلمت و رجس و جہول ہے
رب کی عطا ہے مُجھ پہ کہ ہوں شاعرِ نبی
حساں کے قافلے میں ہمارا شمول ہے
جو شخص بارگاہِ خداوند میں جھکا
وہ شخص بارگاہِ خدا میں قبول ہے
اذلان آخرت کو بنانے کا سوچ لے
ہے مختصر حیات کہاں اس کو طول ہے؟
جس دل میں عشق و الفتِ آلِ رسول ہے
اُس دل پہ رحمتوں کا ہمیشہ نزول ہے
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں