جس کو اصحاب سے الفت ہے ترانے لکھے | شان صحابہ پر کلام

urdu poetry 2 lines

0 249

جس کو اصحاب سے الفت ہے ترانے لکھے
ان کی مدحت میں ہیں سارے یہ زمانے لکھے

عشق آقا  میں انہوں نے ہے کٹایا خود کو
ان کی آقا  سے محبت کے فسانے لکھے

جو بھی اصحاب کی مدحت میں قلم کو تھامے
تھے صحابہ سبھی آقا  کے دیوانے لکھے

دین حق کے لئیے پہنچے تھے جہاں بھر میں وہ
ان کے غزوات سرایا تھے سہانے لکھے

سارے عادل ہیں صحابہ یہ بتا دے سب کو
ان کے گرویدہ ہوئے اپنے بیگانے لکھے

فضل رب سے ہی ملی ہے یہ قلم کی نعمت
اب تو اظہر بھی صحابہ کے ترانے لکھے

جس کو اصحاب سے الفت ہے ترانے لکھے
ان کی مدحت میں ہیں سارے یہ زمانے لکھے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

آ بتاؤں کہ کیا ، صحابہ ہیں ؟ ہم ہیں جن پر فدا صحابہ ہیں | شان صحابہ پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.