اسلامی شاعریڈاکٹر محمد اظہر خالد

سناتا ہوں میں تم کو قصہ سہانا | حضرت ابراہیم و اسماعیل کی قربانی نظم کی صورت میں

سناتا ہوں میں تم کو قصہ سہانا کلام خدا میں یہ پائے زمانہ چمکتا ہوا اک گھرانہ یہ دیکھو یوں حکم الہی پہ جمنا بھی سیکھو اک امر خدا پر خلیل اب چلے ہیں فرشتے بھی حیرانگی میں پڑے ہیں
سناتا ہوں میں تم کو قصہ سہانا | حضرت ابراہیم و اسماعیل کی قربانی نظم کی صورت میں

سناتا ہوں میں تم کو قصہ سہانا
کلام خدا میں یہ پائے زمانہ

چمکتا ہوا اک گھرانہ یہ دیکھو
یوں حکم الہی پہ جمنا بھی سیکھو

اک امر خدا پر خلیل اب چلے ہیں
فرشتے بھی حیرانگی میں پڑے ہیں

خلیل خدا نے نہ مڑ کے ہے دیکھا
یوں بیگم کو بیٹے کو تنہا ہے چھوڑا

وہ ماں ہاجرہ کا بہت پیارا بیٹا
جو وادی ء ویراں میں تنہا ہے لیٹا

پھر ایڑی سے زمزم کا پھوٹا ہے چشمہ
خدا نے دکھایا بڑا اک کرشمہ

سناتا ہوں میں تم کو قصہ سہانا
کلام خدا میں یہ پائے زمانہ

بڑے ناز سے جس کو پالا گیا تھا
خدا کے حوالے جسے کر دیا تھا

کہا باپ نے بیٹے سے دیکھتا ہوں
میں قربان تیری یہ جاں کر رہا ہوں

سنا بیٹے نے خواب فورا سے بولا
کہا ابو کر دیجئے جلد پورا

میں تیار ہوں پیارے حکم خدا پر
میں قربان پیارے حکم خدا پر

مرا چہرہ جانب زمیں کرنا بابا
مرا کرتہ ماما کو دے دینا بابا

وہ چھری رگڑتا خلیل خدا ہے
خدا کے ہر اک حکم پر جو فدا ہے

ہے چھری تلے پیارا بیٹا وہ لیٹا
کہ حکم خدا پر وہ دیتا ہے بیٹا

وہ ابنِ خلیل خدا کتنا پیارا
وہ ہے صبر کا اک نمونہ دلارا

نہیں صبر ایسا دکھا پھر دوبارہ
کلام خدا نے جسے ہے ابھارا

لگی رب کو کتنی ادا ان کی پیاری
کیا جس کو تا حشر رب نے ہے جاری

یہ قربانی کی پیاری سنت ملی ہے
خلیل خدا کی یہ شان جلی ہے

حبیب خدا کی ہے امت پہ لازم
عمل ہو براہیمی سنت پہ لازم

یہ ابن خلیل خدا کی کہانی
سنائی ہے اظہر نے دل سے زبانی

سناتا ہوں میں تم کو قصہ سہانا
کلام خدا میں یہ پائے زمانہ

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

دین کی راہوں میں قربانی نہیں ہے رائیگاں | ابراہیم علیہ السلام

حضرت ابراہیم علیہ السلام | قربانیوں کی لازوال داستان

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *