حرم کے مسافر بنے ہو اے حاجی
کہ یاد حرم میں سجے ہو اے حاجی
مرا دل ہوا ہے یہ مغموم اب تو
بھلے تم بہت ہی لگے ہو اے حاجی
ہمیں بھی دعاؤں میں تم یاد رکھنا
اٹھانا وہاں ہاتھ تب یاد رکھنا
نظر جب پڑے کعبے پر یاد رکھنا
خدا کے حرم اب چلے ہو اے حاجی
ہمارا سلام محبت سنانا
گزارش ہے نعتیں ہماری سنانا
یوں روتے ہوئے حال امت سنانا
نبی کے حرم بھی چلے ہو اے حاجی
ہمیں تو حرم کی بہت یاد آئی
وہ شام و سحر بھی بہت یاد آئی
حرم کی فضا بھی بہت یاد آئی
گلے سے مجھے جب ملے ہو اے حاجی
حرم میں دعا یہ مرے حق میں کرنا
گزارش ہے میری کہ سستی نہ کرنا
نظر پہلی کعبے کو دیکھو تو کرنا
نصیب اب سفر پھر مجھے ہو اے حاجی
یوں اظہر کو شامل دعاؤں میں رکھنا
حرم میں جو مانگو صداؤں میں رکھنا
وہ پرکیف سب ہی نداؤں میں رکھنا
جدا ہم سے ہونے لگے ہو اے حاجی
حرم کے مسافر بنے ہو اے حاجی
کہ یاد حرم میں سجے ہو اے حاجی
مرا دل ہوا ہے یہ مغموم اب تو
بھلے تم بہت ہی لگے ہو اے حاجی
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
اگر آپ مزید حج پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
hajj poetry in urdu text | hajj poetry | hajj poetry in Urdu