ہر سمت ہو رہے ہیں ظلم و ستم خدایا | غمگین دعائیہ شاعری

islamic dua poetry in urdu | dua poetry in urdu | dua poetry in urdu text

0 1

ہر سمت ہو رہے ہیں ظلم و ستم خدایا
اُمّت پہ اپنا فرما رحم و کرم خدایا

 

صدمات ہیں جہاں میں ، آفات ہیں جہاں میں
اُمّت پہ آئے مشکل حالات ہیں جہاں میں
اب تو مٹادے سارے ، رنج و الم خدایا
اُمت پہ اپنا فرما  رحم و کرم خدایا

 

مظلوم ہیں تو مسلم مجبور ہیں تو مسلم
دنیا جہاں میں سب سے مقہور ہیں تو مسلم
دشمن ہی دین کے سب ، ہیں محترم خدایا
اُمّت پہ اپنا فرما ، رحم و کرم خدایا

 

ہر سمت دُکھ ، مصیبت ، وحشت بھری بلائیں
دنیا پہ چھا گئی ہیں، دہشت بھری وبائیں
اُجڑی ہوئی ہے حالت  تیری قسم خدایا
اُمّت پہ اپنا فرما ، رحم و کرم خدایا

 

ایمان بک چکا ہے  انسان بک چکے ہیں
دنیا کے سب پجاری عثمان بک چکے ہیں
تیری مدد ضروری ، ہے دم بدم خدایا
اُمّت پہ اپنا فرما ، رحم و کرم خدایا

 

ہر سمت ہو رہے ہیں ظلم و ستم خدایا
اُمّت پہ اپنا فرما رحم و کرم خدایا

شاعری: عثمان عباسی

اے مولا درد سارے چھین کر خوشیاں عطا کر دے | دعائیہ اشعار 

شکستہ حالت ہوں دل ہے غمگیں ہر ایک غم سے رہائی دے دے |دعائیہ کلام

حال و مستقبل کی فکروں سے رہائی دے مجھے | دعائیہ اشعار

islamic dua poetry in urdu | dua poetry in urdu | dua poetry in urdu text

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.