ہر اک افق پر ضیائے رحمت کے رنگ چھائے، نبی جب آئے | نعت شریف | naat written
Naat lyrics in Urdu | Naat sharif written | urdu naat text | naat sharif lyrics
ہر اک افق پر ضیائے رحمت کے رنگ چھائے، نبی جب آئے
ہزاروں آنکھوں میں خوابِ امید جگمگائے نبی جب آئے
وہ روم و ایران کو پچھاڑا، غرورِ اہل یہود توڑا
حنین احزاب اور بدر کے میداں سجائے نبی جب آئے
جو مار دیتے تھے بیٹیوں کو، زمین میں زندہ دفن کر کے
انہوں نے آخر حقوق نسواں کے راز پائے نبی جب آئے
ہر اک کے دل میں توحید کی غیرتوں نے کچھ ایسے جوش مارا
حرم میں رکھے وہ تین سو ساٹھ بت گرائے نبی جب آئے
وہ نور انسانیت تھا کہ کل جو اترا تھا آمنہ کے گھر میں
فلک زمیں چاند اور ستارے بھی مسکرائے نبی جب آئے
وہ نور ایسے کہ سدرہ المنتہا سے آگے اڑان جن کی
بشر وہ ایسے کہ رحمت دو جہان آئے نبی جب آئے
وہ چاند چہرے گھٹا تھیں زلفیں، وہ مہر نبوی، وہ مسکراہٹ
کہ حسن یوسف بھی ان کے آگے نظر نہ آئے نبی جب آئے
یہ خوش نصیبی ہے میری صفدر ، کہ خاتم الانبیا کو پایا
حقیر بندوں کے واسطے اک نوید لائے نبی جب آئے
ہر اک افق پر ضیائے رحمت کے رنگ چھائے، نبی جب آئے
ہزاروں آنکھوں میں خوابِ امید جگمگائے نبی جب آئے
شاعری :سلیم اللہ صفدر
در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں | نعت شریف
If you want to read more naat lyrics in Urdu, please visit
Naat lyrics in Urdu | Naat sharif written | urdu naat text | naat sharif lyrics