ہمارے برادر یہ فوجی جواں | پاک فوج کے جوانوں کے نام

1 186

ہمارے برادر یہ فوجی جواں
ہمارے وطن کے ہیں یہ پاسباں
یہ سرحد پہ دن رات ہیں مستعد
فضا بحر و بر کے ہیں یہ نگہباں

زخم اپنے سینوں پہ کھاتے ہیں یہ
وطن کو عدو سے بچاتے ہیں یہ
ملامت کا ڈر ہے نہ دشمن کا ڈر
ہر اک درد پر مسکراتے ہیں یہ

 

انہی سے خزاؤں کو ہے اک زوال
انہی سے بہاروں کا رنگ و جمال
انہی کے لہو سے گلابوں کا رنگ
انہی سے ہے تعمیر گلشن کمال

ہے دشمن کی ہم پہ ہر اک پل نگاہ
لڑائی ہماری پہ ہے ہنس رہا
ہوں کمزور ہم، ہے یہی اس کی چاہ
کریں اس کی چاہ کیوں مکمل بھلا

 

اگر متحد ہوں تو گھبرائیں کیوں
مقابل اب اپنوں کے ہم آئیں کیوں
لہو گرم ہو دشمنوں کے لیے
بھلا اپنے بھائی سے لڑجائیں کیوں؟

 

اے مولا میرا گھر سلامت رہے
یہ مسکان بھی تاقیامت رہے
بجھا دے ہر اک آگ نفرت کی اب
محبت اخوت عبادت رہے

جلاؤ گھیراؤ بھلا کیوں کریں
ہر اک توڑ اور پھوڑ سے ہم بچیں
کہ نفرت مٹانا ہے مشکل اگر
محبت سے مشکل کو آساں کریں

 

ہمارے برادر یہ فوجی جواں
ہمارے وطن کے ہیں یہ پاسباں
یہ سرحد پہ دن رات ہیں مستعد
فضا بحر و بر کے ہیں یہ نگہباں

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں 

1 تبصرہ
  1. dyskont online کہتے ہیں

    I see You’re actually a just right webmaster. The website loading
    speed is incredible. It kind of feels that you are doing any unique trick.
    Also, the contents are masterpiece. you have done a wonderful activity
    in this topic! Similar here: e-commerce and also here: Dyskont online

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.