اسلامی شاعریڈاکٹر محمد اظہر خالد

گناہ گاری کی رہ سے ہٹو نکاح کرو | نکاح پر اشعار |nikah poetry in urdu

گناہ گاری کی رہ سے ہٹو نکاح کرو زنا کے جال سے تم بھی بچو نکاح کرو مجازی عشق کے دھوکے میں پڑ گئے ہو کیوں ؟ یہ بے حیائی کی رہ سے رکو نکاح کرو
گناہ گاری کی رہ سے ہٹو نکاح کرو | نکاح پر اشعار |nikah poetry in urdu

گناہ گاری کی رہ سے ہٹو نکاح کرو
زنا کے جال سے تم بھی بچو نکاح کرو

مجازی عشق کے دھوکے میں پڑ گئے ہو کیوں ؟
یہ بے حیائی کی رہ سے رکو نکاح کرو

حرام کاموں سے اپنی جوانی کو روکو
حلال رہ پہ ہمیشہ چلو نکاح کرو

زنا کی چالوں سے خود کو بچانا کیسے ہے ؟
یہ دل پہ سورہ ء یوسف لکھو نکاح کرو

نکاح کے لئے مزدوری کر رہے دیکھو
قصص میں قصہ ء موسی پڑھو نکاح کرو

نکاح ایک کرو یا کہ دو یا تین یا چار
زنا سے بچنا ہے گر تو بڑھو نکاح کرو

اے نوجوانو یہ اظہر کی باتیں مانو بھی
یہ درد دل ہے مرا تم سنو نکاح کرو

گناہ گاری کی رہ سے ہٹو نکاح کرو
زنا کے جال سے تم بھی بچو نکاح کرو

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

رب مالک ہے رب کی مرضی| ماؤں بہنوں اور بیٹیوں پر اشعار

اپنی بیگم کے ہی نازوں کو اٹھایا جائے

Urdu poetry about Nikah | Shadi Urdu poetry | Islamic poetry in Urdu | Nikah poetry in Urdu text | Poetry about marriage in Urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *