دشمن و یار کچھ نہیں دیکھا میں نے اس بار کچھ نہیں دیکھا | sad poetry in urdu text
sad poetry in urdu 2 lines |heart touching sad poetry in urdu
دشمن و یار کچھ نہیں دیکھا
میں نے اس بار کچھ نہیں دیکھا
دُھند کو چیرتے ہوئے گزرا
کیا ہے اُس پار،کچھ نہیں دیکھا
شاہ زادی کو بڑھ کے چُوم لیا
شاہ و دربار، کچھ نہیں دیکھا
اک تسلسُل سے تجھ کو ڈھونڈا ہے
دشت و کُہسار،کچھ نہیں دیکھا
اُس نے توپوں کا رُخ بدلتے ہوئے
شہر و بازار، کچھ نہیں دیکھا
اک نظر میں پسند فرمایا
وصف و معیار،کچھ نہیں دیکھا
ہر قدم ، نت نئے مصائب تھے
مَیں نے زنہار،کچھ نہیں دیکھا
بات جب آ گئی قبیلے پر
میر و سردار،کچھ نہیں دیکھا
برملا جبر کی مذمّت کی
مقتل و دار،کچھ نہیں دیکھا
دشمن و یار کچھ نہیں دیکھا
میں نے اس بار کچھ نہیں دیکھا
شاعری : عادل حسین
اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more sad poetry in Urdu please check
sad poetry in urdu 2 lines |heart touching sad poetry in urdu