بیعت تھی جان دینے کی اور تھا نبی کا ہاتھ | حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شان میں کلام
منقبت حضرت عثمان | شان حضرت عثمان غنی | manqabat hazrat usman ghani lyrics
بیعت تھی جان دینے کی اور تھا نبی کا ہاتھ
اس ہاتھ کی طرف بڑھا فوراً سبھی کا ہاتھ
سلمان کا بلال کا بوزر ولی کا ہاتھ
شامل تھا ان ہی ہاتھوں میں مولیٰ علی کا ہاتھ
سب ہاتھ پورے ہوگئے پھر رب کے حکم سے
آقا نے اپنے ہاتھ کو بولا غنی کا ہاتھ
کھول آنکھ دیکھ دشمنِ عثمان کے لئے
آقا نے خود بلند کِیا دشمنی کا ہاتھ
جس نے کبھی بھی ستر کو مس تک کیا نہ ہو
تاریخ میں دکھاؤ تو ایسا کسی کا ہاتھ
اے ناقدانِ حضرتِ عثمان دیکھنا
گردن سے تم کو پکڑے گا اک دن نبی کا ہاتھ
عثمان وہ شہیدِ مدینہ ہے جس نے دوست
چالیس روز تھاما ہے تشنہ لبی کا ہاتھ
محشر میں سب کے سامنے توڑے گا کبریا
ہر سازشی و رافضی و خارجی کا ہاتھ
آقا ہیں آفتاب صحابہ ہیں روشنی
تحسین چھوڑنا نہ کبھی روشنی کا ہاتھ
بیعت تھی جان دینے کی اور تھا نبی کا ہاتھ
اس ہاتھ کی طرف بڑھا فوراً سبھی کا ہاتھ
شاعری: یونس تحسین
لاڈلے سرورِ کونین کے عثمان رہے | حضرت عثمان کی شان پر اشعار
در بہ در مدحت سرکار سناتا ہوا میں | نعت شریف اردو شاعری
manqabat hazrat usman | manqabat hazrat usman ghani | manqabat hazrat usman ghani lyrics