اے میرے ملک! تیری فضاؤں کی خیر ہو | وطن کی محبت پر اشعار

pakistan day poetry in urdu | poetry about pakistan in urdu | پاکستان پر اشعار

0 101

اے میرے ملک! تیری فضاؤں کی خیر ہو
دریاؤں، جھیلوں، چشموں، ہواؤں کی خیر ہو

اس دھرتی کے شہیدوں کو میرا سلام ہو
اس ملک کے سپوتوں کی ماؤں کی خیر ہو

دشمن ترے ہیں جتنے بھی ہو جائیں خاک سب
مخلص جو تیرے ان کی وفاؤں کی خیر ہو

ہر سمت سبز پرچموں کی دھوم دھام ہے
پرچم کی خیر اور فضاؤں کی خیر ہو

روشن جو تیرے شہر ہیں، ہو ان کا صد بھلا
سرسبز خوشگوار سے گاؤں کی خیر ہو

یہ وہ درخت جس کی ہے چھاؤں بھی پُر سکون
اس سایہ دار پیڑ کی چھاؤں کی خیر ہو

موسم کے رنگ تیرے نظاروں کی جان ہیں
موسم کی دلفریب اداؤں کی خیر ہو

اِن پر ہو مہربان خدائے جہاں ثمرؔ
میرے وطن کے نغمہ سراؤں کی خیر ہو

اے میرے ملک! تیری فضاؤں کی خیر ہو
دریاؤں، جھیلوں، چشموں، ہواؤں کی خیر ہو

شاعری : ثمر جمال

میرے اجداد نے مانگا چمن میں آشیاں لوگو | وطن سے محبت پر اشعار

چلو سبز جھنڈیاں سجائیں ملکر |14 اگست یوم آزادی پاکستان پر اشعار

pakistan day poetry in Urdu | poetry about pakistan in urdu | پاکستان پر اشعار

ثمرؔ جمال

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.